Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ڈسپلن کی خلاف ورزی ، جنید خان اور عمر اکمل پر جرمانہ

لاہور... پی سی بی نے پاکستان ون ڈے کپ کے دوران ڈسپلن کی خلاف ورزی پر جنید خان اور عمر اکمل پر میچ فیس کا 50,50 فیصد جرمانہ عائد کر دیا ۔ ایک ماہ تک دونوں کرکٹرز کے رو ئیے کی نگرانی بھی کی جائے گی۔ غلطی کے دوبارہ ارتکاب پر ایک ایک ماہ پابندی کا سامنا کرنا پڑے گا۔جنید خان اور عمر اکمل نے ڈسپلن کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ایک دوسرے کے خلاف بیان بازی کی تھی۔ پاکستان ون ڈے کپ کے دوران پنجاب کی قیادت کرنے والے عمر اکمل نے کہا تھا کہ ٹیم کے پیسر جنید خان غائب ہیں ، مجھے اور ٹیم منیجمنٹ کو کوئی اطلاع نہیں ۔ بعد ازاں جنید خان نے سوشل میڈیا پر وڈیو پیغام میں کہا تھا کہ بیماری کے سبب ڈاکٹر کے مشورے پر میچ میں شرکت نہیں کی۔ ٹیم منیجمنٹ اور کپتان کو آگاہ کر دیا تھا۔

 

شیئر: