Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض میں اسلامی سکہ شناسی پر عالمی کانفرنس

عجائب گھر کمیشن کا مقصد مملکت کے ثقافتی اور تاریخی ورثے کو اجاگر کرنا ہے۔ فوٹو عرب نیوز
ریاض کے کنگ عبداللہ فنانشل ڈسٹرکٹ میں 18 سے 20 مئی تک اسلامی سکہ شناسی کی تاریخ، سکوں اور کرنسی کا علم اور مختلف سکوں کی نمائش سے متعلق عالمی کانفرنس منعقد کی جا رہی ہے۔
عرب نیوز کے مطابق اسلامی سکہ شناسی کی اس بین الاقوامی کانفرنس میں سرکردہ ماہرین حصہ لیں گے جو علم اور ثقافت کے لحاظ سے سکوں کے  تاریخی کردار کا جائزہ لیں گے۔

18ویں صدی سے اسلامی سکہ شناسی کے علم میں دلچسپی بڑھی ہے۔ فوٹو گیٹی امیج

سعودی عجائب گھر کمیشن کے زیر اہتمام ہونے والی اس کانفرنس میں  مختلف قسم کے مباحثے اور ورکشاپس رکھی گئی ہیں جن میں ایسے اداروں اور گروپوں کو شامل کیا جائے گا جو سکے جمع کرنے میں دلچسپی رکھتے ہیں نیز اسلامی سکہ شناسی سے متعلق موجودہ ورثے  کے بارے میں جانتے ہیں۔
اس موقع پر مختلف تہذیبوں میں سکوں کی اہمیت، خزانہ محفوظ کرنے کے طریقوں اور نایاب سکوں پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے ماہرینِ شماریات، تاریخ دانوں اور اسلامی عجائب گھروں کے علمبرداروں سے شرکاء کی ملاقات کرائی جائے گی۔

کانفرنس میں مختلف تہذیبوں میں سکوں کی اہمیت کو اجاگر کیا جائے گا۔ فوٹو گیٹی امیج

عجائب گھر کمیشن کا مقصد مملکت کے ثقافتی اور تاریخی ورثے کو اجاگر کرنا ہے جس میں اسلامی تاریخ کے حوالے سے سکے اور تحقیق کے ذریعے فروغ  دینا ہے۔
 واضح رہے کہ 18ویں صدی سے اسلامی سکہ شناسی کے علم میں دلچسپی بڑھی ہے کیونکہ اسلامی تہذیب میں اس کی اہمیت، سیاسی، اقتصادی، سماجی، مذہبی، فرقہ وارانہ، ادبی اور جغرافیائی پہلوؤں پر روشنی ڈالی گئی ہے۔
 
  • واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں

شیئر: