Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پولیس سٹیشن پر فائرنگ میں ملوث مقامی شہری کو موت کی سزا 

ایوان شاہی سے سزائے موت پر عمل درآمد کا حکم جاری کیا تھا (فائل فوٹو: مزمز)
سعودی عرب  میں مشرقی ریجن کے حکام نے پولیس سٹیشن پر فائرنگ کیس میں مقامی شہری کو عدالت کے حکم پر موت کی سزا دی ہے۔
سرکاری خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق وزارت داخلہ نے بیان میں کہاکہ’ سعودی شہری انور بن جعفر بن مھدی آل علوی نے سیکیورٹی فورس کو مطلوب افراد کے ساتھ  ایک پولیس سٹیشن پر فائرنگ کی۔ سیکیورٹی فورس کو مطلوب ایک شخص کو پناہ دی اور اس نے اسلحہ اور گولہ بارود بھی ذخیرہ کیا تھا‘۔ 
وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ ’سعودی شہری کو فوجداری کی خصوصی عدالت میں پیش کیا گیا تھا۔ الزام ثابت ہوجانے پر موت کی سزا سنائی گئی تھی‘۔
اپیل کورٹ اور پھر سپریم کورٹ نے سزائے موت کی توثیق کردی تھی۔ ایوان شاہی سے سزائے موت پر عمل درآمد کا حکم جاری کیا تھا۔ 

شیئر: