Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آئی ڈی بی نے زراعت کیلئے ڈیڑھ ارب ڈالر مختص کردیئے

جدہ۔۔۔اسلامی ترقیاتی بینک آئی ڈی بی نے مسلم ممالک میں زراعت کو فروغ دینے کیلئے ڈیڑھ ارب ڈالر مخصوص کردیئے۔ اس کے تحت نوجوانوں کو زرعی پیداوار میں شریک کیا جائے گا۔ نوجوانوں کو جدید ٹیکنالوجی فراہم کی جائے گی۔ رکن ممالک میں بے روزگاری کا مسئلہ حل ہوگا۔رکن ممالک کے دیہی علاقوں میں زیادہ تر کاشتکاروں کی عمریں 40سے 50کے درمیان ہیں جبکہ نوجوان بے روزگار ہونے کے باوجود زراعت کی طرف نہیں جارہے ۔نئی ٹیکنالوجی نوجوانوں کو زرعی شعبوں میں دلچسپی لینے پر آمادہ کریگی۔

شیئر: