Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دہلی میٹرواسٹیشنوں پر خواتین کمانڈوز تعینات

نئی دہلی۔۔۔۔۔دہلی میں میٹرواسٹیشنوں پر خواتین کمانڈوز تعینات کی جائیں گی۔میٹروکے90اسٹیشن ہیں جو اگلے سال تک مرحلہ وار کھولے جائیں گے۔ حکام کا کہنا ہے کہ ابھی ان خواتین کمانڈوز کی تربیت کا سلسلہ جاری ہے۔ یہ خواتین دہشتگردی کے واقعات سے بھی نمٹنے کی اہل ہونگی۔ اس کے علاوہ خواتین مسافروں کو بھی تحفظ فراہم کرینگی۔سینٹرل انڈسٹریل سیکیورٹی فورس دہلی کی میٹرواور ہندوستانی ہوائی اڈوںکی سیکیورٹی کا فریضہ انجام دیتی ہے۔اس کا کہنا ہے کہ خواتین گارڈز کو شروع میں عام فرائض ادا کرنے کیلئے بھرتی کیا جاتا تھا۔بعد میں ہم نے ان کمانڈوز کو تربیت دینی شروع کی تاکہ وہ کسی بھی ناخوشگوارواقعے سے نمٹ سکیں۔

شیئر: