Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لپو لیکھ تنازع، نیپال میں گریٹر انڈیا کے خلاف مظاہرہ

نیپال کے دارالحکومت کھٹمنڈو میں اکھنڈ بھارت یعنی گریٹر انڈیا کا نقشہ احتجاجاً نذر آرش کیا گیا ہے جس میں نیپالی علاقوں کو بھی شامل کیا گیا تھا۔
برطانوی خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق منگل کو انڈیا کے دارالحکومت دہلی میں نئی پارلیمانی عمارت کا افتتاح کیا گیا تھا جس میں اکھنڈ بھارت کا نقشہ بھی آویزاں کیا گیا۔

گریٹر انڈیا کے اس نقشے میں نیپالی علاقے بھی شامل ہیں جس پر آج بدھ کو کھٹمنڈو میں سٹوڈنٹ یونین کے ارکان نے احتجاج کرتے ہوئے نقشہ جلا ڈالا۔

372 کلومیٹر پر محیط متنازع زمین کا ٹکڑا نیپال، انڈیا اور چین کے علاقے تبت کے درمیان سنگم پر واقع ہے۔

انڈیا نے چین کے ساتھ 1962 کی جنگ کے بعد سے اس علاقے میں اپنی فوج تعینات کر رکھی ہے۔

مئی 2020 میں انڈیا نے شمالی ریاست اترکھنڈ سے تبت کے سرحدی علاقے لپو لیکھ تک 80 کلو روڈ کی سڑک کا افتتاح کیا تھا جس میں سے 19 کلومیٹر طویل روڈ ایسے علاقے سے گزرتی جس پر نیپال کا دعویٰ ہے۔

شیئر: