Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ کے قریب ’ثول‘ کی فش مارکیٹ، سمندری سفر کے قصے اور روایتی ورثہ

خریداری کے ساتھ ساحلی زندگی کے منفرد ماحول کا تجربہ بھی ملتا ہے۔ ( فوٹو: ایس پی اے)
عروس البلاد جدہ کے شمالی سمت میں واقع ساحلی شہر ’ثول‘ کی فش مارکیٹ بھر پور سمندری وسائل کی عکاس ہے۔
فش مارکیٹ آنے والوں کو تازہ سمندری غذا کے ساتھ ساحلی زندگی کے منفرد ماحول کا تجربہ بھی ملتا ہے۔
ایس پی اے کے مطابق ثول کی فش مارکیٹ تازہ مچھلی کی تلا ش میں آنے والے مقامی باشندوں اور سیاحوں کو اپنی جانب متوجہ کرتی ہے۔ اس کے ساتھ دہائیوں پر محیط سمندری ثقافت اور روایتی ورثے کو قریب سے دیکھنے کا موقع بھی ملتا ہے۔
ایک ایسا تجربہ جو نسلوں سے ثول کے مکینوں کی زندگیوں سے گہرا تعلق رکھتا ہے۔ یہاں فش مارکیٹ ماضی سے ہی مقامی آبادی کے لیے ایک اہم ذریعہ معاش رہی ہے۔
 خریداروں کی بڑی تعداد بحیرہ احمر میں پائی جانے والی مختلف اقسام کی مچھلیوں کی خریداری کے لیے آتی ہے۔ عام طور پر مچھلیوں کی جو اقسام دستیاب ہیں ان میں ناجل، ہامور، حرید، شعور اور بیاض شامل ہیں۔ ان مچھلیوں کی دستیابی موسم کے لحاظ سے بدلتی رہتی ہے۔
ماہی گیروں کی جانب سے سمندری سفر کے قصے اور تجربات اس مارکیٹ کے پرجوش سماجی ماحول کی کی رونقوں کو دوبالا کرتے ہیں۔

یہ مارکیٹ لوگوں کو آپس میں جوڑتی ہے، سمندری امور سے متعلق علم اور مہارت کو اگلی نسلوں تک پہنچانے میں مدد دیتی ہے۔
ثول کی فش مارکیٹ میں آنے والے یہاں کے روایتی ماحول سے لطف اندوز ہونے کے ساتھ مچھلیوں کی صفائی اور انہیں پکانے کے لیے تیاری جیسی خدمات سے بھی فائدہ اٹھاتے ہیں۔
یہ ایک ایسا مرکزہے جو بحیرہ احمر کی سمندری نعمتوں اور ثول کے ساحلی ورثے کو یکجا کرتا ہے۔

 

شیئر: