Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستانی وزیر داخلہ سے سعودی وزیر کی ملاقات، سکیورٹی امور پر تبادلہ خیال

سعودی وزیر داخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود کا تہنیتی پیغام بھی پہنچایا۔( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزارت داخلہ کے اسسٹنٹ وزیر برائے آپریشنز محمد المھنا نے اسلام آباد کے دورے کے دوران پاکستان کے وزیر داخلہ محسن نقوی سے ملاقات کی ہے۔
ایس پی اے کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے متعدد سکیورٹی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
 منشیات کی روک تھام کے حوالے سے دونوں ملکوں کی وزارت داخلہ کے درمیان موجودہ تعاون کو مزید مستحکم کرنے کے طریقوں پر بھی بات کی گئی۔
محمد الھنا نے محسن نقوی کو سعودی وزیر داخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود کا تہنیتی پیغام بھی پہنچایا۔

 

شیئر: