Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی وزیر دفاع اور امریکی کمانڈر کی ملاقات، دفاعی تعاون اور امن کوششوں پر تبادلہ خیال

ملاقات میں باہمی دلچسپی کے متعدد امور پربھی بات کی گئی ( فوٹو: ایکس اکاؤنٹ)
سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان سے بدھ کو ریاض میں امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) کے کمانڈر ایڈمرل بریڈ کوپر نے ملاقات کی ہے۔
ایس پی اے کے مطابق ملاقات میں سعودی عرب اور امریکہ کے درمیان دفاعی تعاون پر بات کی گئی۔
جبکہ علاقائی سکیورٹی، استحکام اور امن کے فروغ کے لیے کی جانے والی کوششوں اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر چیف آف جنرل سٹاف اور جوائنٹ فورسز کے کمانڈر جنرل فیاض الرویلی اور وزیر دفاع کے مشیر برائے انٹیلی جنس امور ہشام بن عبدالعزیز بن سیف شریک تھے۔
امیکی وفف میں امریمی سفارتخانے کی ناظم الامور جینیفر لارسن اور امریکی ملٹری اتاشی بریگیڈیئر جنرل ڈیوڈ کوپس نے شرکت کی۔

 

شیئر: