Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض اور جنوبی ریجن میں میزائل اور ڈرون داغے گئے، عرب اتحاد کے حوثیوں کے اہداف پر حملے

یمن بھر میں حوثی باغیوں کے 60 فوجی اہداف کو نشانہ بنایا گیا ( فوٹو: ایکس اکاؤنٹ)
یمن میں آئینی حکومت کی بحالی کے لیے قائم اتحادی افواج نے بدھ کی صبح بتایا کہ اس نے یمن بھر میں حوثی باغیوں کے 60 فوجی اہداف پر حملے کیے ہیں۔
اتحادی افواج کے ترجمان میجر جنرل ترکی المالکی نے بتایا کہ یہ حملے صنعاء، عمران، صعدہ اور حدیدہ میں حوثی گروپ کے ٹھکانوں پر کیے گئے۔
اتحادی افواج کے مطابق ان حملوں میں زیرِ زمین بیلسٹک میزائل ذخیرہ کرنے کی تنصیبات پر مشتمل سرنگوں کو تباہ کیا گیا، جبکہ ڈرون تیار کرنے اور ذخیرہ کرنے والی ورکشاپس کو بھی نشانہ بنایا گیا۔
اتحاد نے کہا کہ درست حملوں میں زیر زمین بیلسٹک میزائلوں کا ذخیرہ کرنے کی تنصیبات کے ساتھ ڈرون اسمبلی اور سٹوریج ورکشاپ کو تباہ کر دیا گیا۔
علاوہ ازیں سعودی فضائی دفاعی نظام نے ریاض ریجن کی جانب داغے گئے دو حوثی کروز میزائلوں کو تباہ کر دیا۔
جبکہ بدھ کی شام ریاض اور جنوبی ریجن کی جانب داغے جانے والے دو ڈرونز کو مار گرایا گیا۔

 

شیئر: