Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عرعر چیک پوسٹ کے راستے 16 ہزار عراقی عازمین حج مملکت پہنچ گئے 

صحت خدمات اور حج آگہی لٹریچر بھی فراہم کیا جارہا ہے (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب کی شمالی حدود ریجن میں واقع جدیدۃ عرعر چیک پوسٹ کے راستے  اب تک 16 ہزار سے زیادہ عراقی عازمین حج مملکت پہنچ چکے ہیں۔ 
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق شمالی حدودد ریجن میں حج کمیٹی گورنر شہزادہ فیصل بن خالد کی نگرانی میں عراقی عازمین حج کی سفری کارروائی تیزی سے نمٹا رہی ہے۔ انہیں صحت خدمات اور حج آگہی لٹریچر بھی فراہم کیا جارہا ہے۔ 
سعودی عرب کے تمام متعلقہ سرکاری ادارے عازمین حج کو سہولتوں کی فراہمی کے لیے کام کررہے ہیں۔
سو سے زیادہ رضا کار معمر اور معذور عازمین کو سہولتیں فراہم کررہے ہیں۔ وہ اب تک رضاکارانہ عمل میں چار ہزار سے زیادہ گھنٹے صرف کرچکے ہیں۔ 

شیئر: