Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب 10 مقبول سیاحتی ممالک میں شامل، سروے رپورٹ 

مصر ساتویں اور سعودی عرب 8 ویں نمبر پر ہے۔ فائل فوٹو
ماسٹر کارڈ اکنامک انسٹی ٹیوٹ نے 2023 کے دوران سفری رجحانات کے حوالے سے جاری رپورٹ میں کہا ہے  کہ 3 عرب ممالک دنیا کے 10 مقبول ترین سیاحتی ممالک کی فہرست میں شامل ہو گئے ہیں۔ 
سبق ویب سائٹ کے مطابق ماسٹر کارڈ کی رپورٹ میں توجہ دلائی گئی ہے کہ موجودہ مشکل بین الاقوامی معاشی صورتحال سے نمٹنے کے سلسلے میں نئے تجربات کا رجحان سر ابھار رہا ہے۔ کورونا وبا کے بعد سیر و تفریح کی خاطر سفر کا رجحان بڑھتا جا رہا ہے۔ 
تفریحاتی سیاحت کے بعد سب سے زیادہ سفر برائے ملازمت کا سلسلہ آگے بڑھا ہے۔ 2022 کی دوسری ششماہی کے دوران اس حوالے سے جو اعداد وشمار ریکارڈ پر آئے ہیں وہ یہی بتا رہے ہیں کہ سفر برائے روزگار پہلے اور تفریحاتی سیاحت دوسرے نمبر پر ہے۔ 
سال رواں کے دوران مصر اور سعودی عرب دنیا کے 10 مقبول ترین سیاحتی ممالک کی فہرست میں شامل ہو گئے ہیں۔
مصر ساتویں اور سعودی عرب 8 ویں نمبر پر ہے جبکہ برطانیہ، امریکہ، متحدہ عرب امارات اور فرانس دنیا کے سب سے پسندیدہ سیاحتی ملکوں کے حوالے سے اپنی پوزیشن برقرار رکھے ہوئے ہیں۔ 

شیئر: