Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

زیبرا کراسنگ پر پیدل چلنے والوں کو ترجیح نہ دینا خلاف ورزی، جرمانہ ہوگا 

خلاف ورزی پر سو سے ڈیڑھ سو ریال تک جرمانہ مقرر ہے (فوٹو: ٹوئٹر جوازات)
سعودی محکمہ ٹریفک نے کہا ہے کہ ’زیبرا کراسنگ عبور کرتے ہوئے پیدل چلنے والوں کو ترجیح نہ دینا ٹریفک خلاف ورزی ہے، اس پر جرمانہ ہوگا‘۔ 
عاجل ویب سائٹ کے مطابق محکمہ ٹریفک نے ٹوئٹر پر بیان میں کہا کہ زیبرا کرسنگ سے راہگیروں کو ترجیحی بنیاد پر گزرنے کا حق ہے۔ اسے نظر انداز کرنا ٹریفک خلاف ورزی ہے‘۔ 
محکمہ ٹریفک کا کہنا ہے کہ’ اس خلاف ورزی پر سو سے ڈیڑھ سو ریال تک جرمانہ مقرر ہے‘۔ 
یاد رہے کہ محکمہ ٹریفک نے یہ انتباہ راہگیروں کی سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے جاری آگہی مہم کے تحت جاری کیا ہے۔ 

شیئر: