Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ساٹھ لاکھ سے زیادہ نشہ آور گولیاں سمگل کرنے کی کوشش ناکام، دو افراد گرفتار

گرفتار ملزمان میں ایک شامی اور دوسرا سعودی شہری ہے (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی حکام نے سنیچر کو سعودی زکوۃ ٹیکس اینڈ کسٹمز اتھارٹی اور عمانی پولیس کے تعاون سے 60 لاکھ نشہ آور گولیاں سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق جنرل ڈائریکٹوریٹ فار ڈرگ کنٹرول کے ترجمان مروان الحازمی نے بتایا کہ ’مٹھائیوں، خشک میوے کی ایک شپمنٹ میں چھ لاکھ 72 ہزار 291 نشہ آور گولیاں انتہائی مہارت سے چھپا کر سمگل کرنے کی کوشش کی جا رہی تھی‘۔
ترجمان نے کہا کہ ’دو سمگلروں کو گرفتار کیا گیا ہے، ان میں ایک شامی اور دوسرا سعودی شہری ہے‘۔
’شامی شہری وزٹ ویزے پر سعودی عرب میں مقیم تھا۔ ملزمان کے خلاف ابتدائی قانونی کارروائی کے بعد پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کیا گیا ہے‘۔
علاوہ ازیں جازان ریجن میں سرحدی محافظوں نے ایک ہزار 155 کلو گرام قات( نشہ آور پتے) سمگل کرنے کی چار کوشششیں ناکام بنا دیں۔
حائل میں پولیس نے منشیات سمگل کرنے کی کوشش کے الزام میں دو افراد کو گرفتار کیا ہے، ان کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا۔

شیئر: