Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

الجبیل میں صنعتی فضلہ محفوظ کرنے والے ٹینک میں آگ لگ گئی

’آتشزدگی کے باعث کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم ایک کارکن معمولی طور پر زخمی ہوا ہے‘ ( فوٹو: سبق)
الجبیل میں واقع صنعتی فضلہ محفوظ کرنے والے ٹینک میں آگ لگ گئی ہے جس پر قابو پانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق آگ پر بجھانے کی کارروائی میں محکمہ شہری دفاع کے علاوہ رائل کمیشن کی خصوصی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔
آتشزدگی کے باعث کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم ایک کارکن معمولی طور پر زخمی ہوا ہے۔
الجبیل رائل کمیشن نے کہا ہے کہ’صنعتی فضلہ محفوظ کرنے والے ٹینک میں آگ کل ہفتے کو لگی تھی جس  کے بیشتر حصے پر قابو پالیا ہے جبکہ کچھ حصوں میں قابو پالیا جائے گا‘۔
کمیشن نے کہا ہے کہ ’آگ کی وجہ سے صحت عامہ اور ماحولیات کے علاوہ رہائشیوں پر کوئی منفی اثر نہیں ہوگا‘۔
کمیشن نے یقین دلایا ہے کہ ’ماحولیات تحفظ کی نگران ٹیم آتشزدگی کے علاقے میں ماحولیاتی آلودگی کا جائزہ لے رہے ہیں ‘۔

شیئر: