Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نمک کے کم استعمال سے مٹاپا

سیول ..... ایک عرصے سے نمک کو اچھا او رہر چیز کی خوبی کا ضامن سمجھا جاتا رہا ہے تاہم اسکی کمی اور زیادتی کے بارے میں نت نئے خیالات کا اظہار بھی سامنے آیا ہے۔ اکثر اس بات پر متفق پائے گئے ہیں کہ نمک کی زیادتی انسان کو امراض قلب کے علاوہ کئی دیگر بیماریوں میں مبتلا کردیتی ہے۔ مگر کوریائی سائنسدانوں نے اپنی تازہ ترین تحقیق میں اس خیال کو جو تقریباً کلیہ کی حیثیت اختیار کر گیا ہے غلط قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ نمک کا زیادہ استعمال دل کے دورے کا سبب نہیں بنتا لیکن اگر اسکا استعمال کم کردیا جائے تو انسان موٹا ضرور ہوجاتا ہے۔ واضح ہو کہ نمک سے بلڈ پریشر بڑھنے کا تصور سو سال سے زیادہ پرانا ہے۔ کوریا میں نمک کا استعمال یومیہ فی فرد 4گرام سے کچھ زیادہ یا اس کے لگ بھگ ہے مگر حیرت کی بات یہ ہے کہ نہ تو یہاںکے لوگوں کی بڑی تعداد اعصابی تناﺅ کا شکار ہوتی ہے اور نہ ہی انہیں دل کے دورے زیادہ پڑتے ہیں۔ گزشتہ 40برسوں میں وہ بے فکر ہوکر نمک کھاتے رہے ہیں اور انکا کہناہے کہ ہمارے ڈاکٹروں نے یہ کبھی نہیں بتایا کہ زیادہ نمک کھانے سے دل کا دورہ پڑیگا اورتم مر جاﺅگے۔نئی تحقیق سے طبی شعبے میں ایک نئی جھڑپ شروع ہوسکتی ہے۔ رپورٹ برطانوی جریدے اوپن ہارٹ میں شائع ہوئی ہے۔ 

شیئر: