مکہ مکرمہ .... حرم مکی شریف کے صحنوں میں افطار دستر خوان لگانے کے لئے 50اداروں اور افراد کو اجازت نامے جاری کئے گئے ہیں۔ حاجیوں کو کھانا اور رہائش فراہم کرنے والے ادارے کے ذمہ دار فہد بن منیر القثامی نے المدینہ اخبار کو بتایا کہ صرف حرم مکی شریف میں افطار کے دسترخوان لگانے کے لئے 47اجازت نامے جاری ہوئے جبکہ مکہ مکرمہ کے مختلف میدانوں کے علاوہ کنگ عبد العزیز انٹر نیشنل ایئر پورٹ پر بھی افطار کے دستر خوان لگانے کے لئے اجازت نامے جاری ہوئے ہیں۔ اجازت ناموں کے اجراءسے دسترخوان لگانے والوں کو پابندی کیا جاتا ہے کہ وہ معیاری اور صحت ضوابط کے مطابق کھانے کا اہتمام کریں۔ خلاف ورزی پر اجازت نامہ ملتوی ہوسکتا ہے۔