مدینہ ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے پبلک ٹرانسپورٹ پروگرام کے تحت شہر میں بس نیٹ ورک میں توسیع کا اعلان کیا ہے۔
یکم مئی سے مدینہ بس سروس (حافلات المدینہ) کے لیے 9 نئے روٹس کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد روٹس کی مجموعی تعداد 15 تک ہوجائے گی۔
عاجل نیوز کے مطابق بس نیٹ ورک میں اضافہ آئندہ ماہ عازمین حج کی آمد اور مسجد نبوی کے زائرین اور رہائشیوں کو بہتر سہولت فراہم کرنے کے لیے کیا جا رہا ہے۔
إطلاق 15 مسارًا للنقل العام في #المدينة_المنورة ضمن شبكة حافلات المدينة @Madinah_Bus ابتداءً من 1 مايو المقبل، وذلك في إطار مبادرات @PEPSaudi لإثراء تجربة ضيوف الرحمن وتعزيز جودة حياة السكان.
للإطلاع على المسارات:https://t.co/YJWgrM5fqp
#رؤية_السعودية_2030 pic.twitter.com/lXEPiES9NI
— هيئة تطوير منطقة المدينة (@MadinaAuthority) April 28, 2025
توسیع شدہ بس نیٹ ورک میں 177 بسیں ہوں گی جو 639 کلو میٹر کے ٹریکس پر چلیں گی۔
شہر کے مختلف علاقوں میں بس سٹیشنز کی مجموعی تعداد 455 ہے جن میں 195 سٹیشنز مشترکہ ہیں۔
اتھارٹی کا کہنا ہےہ اہم اور مصروف علاقوں کے لیے 5 روٹس پر 24 گھنٹے بسیں چلائی جائیں گی جبکہ باقی روٹس پر روزانہ 15 سے 22 گھنٹے تک سروس فراہم کی جائے گی۔
یہ منصوبہ نجی گاڑیوں پر انحصار کم کرنے، ٹریفک اژدحام سے لوگوں کو بچانے اور کاربن کے اخراج میں کمی کے لیے کیا گیا ہے۔
بس سروس عازمین اور مسجد نبوی کے زائرین کو تیز اور محفوظ ٹرانسپورٹیشن کی سہولت فراہم کرے گی۔