گورنر مدینہ منورہ شہزادہ سلمان بن سلطان بن عبدالعزیز نے مدینہ منورہ میں اسلامی تہذیب اور پیغمبرِ اسلام کی سیرت سے متعلق میوزیم میں ایک نیا پویلین اور ڈیجیٹل انٹرایکٹیو پلیٹ کا افتتاح کیا ہے۔
اس موقع پر مسلم ورلڈ لیگ کے سیکرٹری جنرل محمد آل عیسیٰ بھی موجود تھے جو میوزیم کے نگران اعلی ہیں۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق میوزیم کے نئے پویلین کو ’طیبہ انوارو آثار‘ جبکہ ڈیجیٹل پلیٹ فارم کو ’اتحاف‘ کا عنوان دیا گیا ہے۔

جس میں سیرت نبوی اور مسجد نبوی کے مختلف ادوار کی عکاسی کی گئی ہے۔
گورنر مدینہ منورہ نے ’طیبہ انوار و آثار‘ ( مدینہ منورہ، نور اور آثار) پویلین کا بھی دورہ کیا۔
اس پویلین میں پیغمبرِ اسلام کے حجرے کی وسیع منظر پر مبنی تصویر شامل ہے۔ مسجدِ نبوی کی تعمیر اور پیغمبرِ اسلام کی زندگی کے روز مرہ کے معمولات کا کمپیوٹر کے ذریعے بنا عملی خاکہ بھی پویلین میں شامل ہے۔
نیا ڈیجیٹل پلیٹ فارم ، ’ورچوئل وزٹ‘ سے میوزیم میں آنے والوں کو پیغمبرِ اسلام کی سوانح کے بارے میں معلومات فراہم کرتا ہے۔ ان کو قرآنِ پاک اور سُنت سے متعلق ساڑھے تین سو سے زیادہ کتابوں اور انسائیکلوپیڈیا تک رسائی بھی حاصل ہوتی ہے جن کا ترجمہ کئی زبانوں میں دستیاب ہے۔