سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے نیویارک میں برطانوی اور خلیجی وزرائے خارجہ کے مشترکہ اجلاس میں شرکت کی ہے۔
عرب نیوز نے سعودی پریس ایجنسی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے سربراہی اجلاس کی سائیڈ لائن پر خلیج تعاون کونسل کے رکن ممالک اور برطانوی سیکریٹری خارجہ جیمز کلیورلی کے درمیان بات چیت ہوئی جس میں سعودی وزیر خارجہ بھی شریک ہوئے۔
اجلاس میں علاقائی اور بین الاقوامی سطح پر ہونے والی تازہ ترین پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا اور ممالک اور افراد کی امنگوں کو پورا کرنے اور مزید استحکام اور خوشحالی کے حصول کے لیے خلیجی ۔ برطانوی کوششوں کو مضبوط کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔
اجلاس میں سعودی نائب وزیر برائے کثیر الجہتی امور عبدالرحمان الراسی اور وزارت خارجہ کے دفتر کے ڈائریکٹر جنرل عبدالرحمن الداؤ بھی اجلاس میں موجود تھے۔