Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ٹیکنالوجی انسٹی ٹیوٹس کے سعودی طلبہ ’فحص دوری‘ میں کام کریں گے 

ٹیکنالوجی کالج ریاض اور ٹیکنالوجی کالج ابہا کے ساتھ معاہدے ہوئے ہیں( فوٹو: مزمز)

سعودی عرب میں گاڑیوں کے سالانہ انسپیکشن (فحص الدوری)  سٹیشنز میں ٹیکنالوجی ٹریننگ انسٹی ٹیوٹس سے  فارغ ہونے والے سعودی نوجوان کام  کریں گے۔ 

اخبار 24 کے مطابق فحص دوری کے ادارے نے ٹیکنالوجی کالج ریاض اور ٹیکنالوجی کالج ابہا کے ساتھ  معاہدوں پر دستخط کردیے۔ 

معاہدوں کے تحت ٹیکنالوجی کالجوں سے کار مکینک، گاڑیوں اور انجنوں کی مضامین میں کورس کرنے والے نوجوانوں کی خدمات حاصل کی جائیں گی۔ 
فحص دوری کے عہدیداروں نے ریاض اور ابہا کے ٹیکنالوجی کالجوں سے فارغ  ہونے والے نوجوانوں کے انٹرویوز کا بھی اہتمام کیا۔ 
ٹیکنالوجی کالج ابہا کے ڈین یاسین الکاسی نے بتایا کہ’ کالج سے فارغ ہونے والے  طلبہ سے ملاقات کا مقصد انہیں روزگار کے مواقع فراہم کرنا تھا‘۔ 

شیئر: