Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مرکز ’اعتدال‘ اور ’ٹیلیگرام‘ نے ایک کروڑ سے زیادہ  انتہا پسندانہ افکار ہٹا دیے

 انتہا پسندانہ افکار کا تعلق داعش، تحریر الشام محاذ اور القاعدہ سے تھا (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب میں انتہا پسندانہ افکار کے انسداد کے عالمی مرکز ’اعتدال‘ اور ’ٹیلیگرام‘ نے ایک کروڑ سے زیادہ  انتہا پسندانہ  افکار  نیٹ سے ہٹا دیے جبکہ دوہزار 69 انتہا پسندانہ چینل  بند کردیے۔ 
 خبررساں ادارے ایس پی اے  کے مطابق اعتدال اور ٹیلیگرام نے سال رواں کی تیسری سہ ماہی کے دوران ایک کروڑ 56 لاکھ 5178 انتہا پسندانہ افکار نیٹ سے ہٹائے ہیں۔
 انتہا پسندانہ افکار و ان کی تشہیر کرنے والے چینلز کا تعلق داعش، تحریر الشام محاذ اور القاعدہ تحریک سے تھا۔
رپورٹ  میں بتایا گیا کہ’ 2023 کی تیسری سہ ماہی کے دوران دہشت گرد تنظیم داعش نے 997 چینلز کے توسط سے  46 لاکھ 21 ہزار 916 انتہا پسندانہ موضوعات  پھیلانے کی کوشش کی‘۔  
تحریر الشام نامی دہشت گرد گروہ نے 503 چینلز کے ذریعے 38 لاکھ 88 ہزار 863 انتہا پسندانہ موضوعات کی تشہیرکی۔  
یاد رہے اعتدال اور ٹیلیگرام نے فروری 2022 سے باہمی تعاون کا آغاز کیا ہے۔ ستمبر 2023 تک 3 کروڑ 87 لاکھ 99 ہزار 157 انتہا پسندانہ موضوعات نیٹ سے ہٹائے گئے اور12287 چینلز بند کیے جا چکے ہیں۔ 

شیئر: