Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہوا کا معیار جانچنے کے لیے 240 سٹیشن مصروف عمل

’عنقریب ایپ لانچ کی جائے گی جس کی مدد سے کسی بھی وقت ہوا کا معیار معلوم کیا جاسکتا ہے‘ ( فوٹو: سبق)
قومی مرکز برائے ماحولیاتی نگرانی نے کہا ہے کہ سعودی عرب کے مختلف شہروں میں ہوا کا معیار جاننے کے لیے 240 سٹیشن قائم کر رکھے ہیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق مرکز نے کہا ہے کہ ’تمام مراکز میں ہر 5 منٹ بعد ہوا کا معیار جانچا جاتا ہے‘۔
مرکز نے کہا ہے کہ ’ہوا میں بعض ذرات ایسے ہوتے ہیں جنہیں مجرد آنکھ سے نہیں دیکھا جاسکتا اور جو انسانی صحت کے لیے مضر ہوسکتے ہیں‘۔
مرکز کے نگران انجینئر علی القرنی نے کہا ہے کہ ’ہوا کا معیار معلوم کرنے والے سٹیشن مختلف علاقوں میں قائم کردیئے گئے ہیں‘۔
’بعض مراکز فیکٹریوں کے قریب رکھے گئے ہیں جبکہ بعض کو گنجان آباد علاقوں میں رکھا گیا ہے‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’مختلف علاقوں میں ہوا کا معیار جاننے کے لیے آفیشل ویب سائٹ پر تمام معلومات موجود ہیں‘۔
’عنقریب ہم ایپ لانچ کرنے والے ہیں جس کی مدد سے کسی بھی وقت ہوا کا معیار معلوم کیا جاسکتا ہے‘۔

شیئر: