آمد و روانگی میں تاخیر پر پی آئی اے کو نوٹس جاری
’اس طرح کا نوٹس پی آئی اے سمیت دیگر فضائی کمپنیوں کو بھی جاری کیا گیا ہے‘ ( فوٹو: سبق)
سعودی محکمہ شہری ہوا بازی نے آمد اور روانگی کے أوقات کی پابندی نہ کرنے پر پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن کو انتباہی نوٹس جاری کر دیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق اس طرح کا نوٹس پی آئی اے سمیت دیگر فضائی کمپنیوں کو بھی جاری کیا گیا ہے۔
محکمہ شہری ہوا بازی نے کہا ہے کہ ’گزشتہ ماہ پی آئی اے کی پروازوں کاجائزہ لیا گیا اور معلوم ہوا کہ مذکورہ ایئرلائن آمد اور روانگی کے أوقات کی پابندی نہیں کرتی‘۔
محکمے نے کہا ہے کہ ’مذکورہ ایئرلائنز کو آگاہ کردیا گیا ہے کہ جدول کی پابندی نہ کرنے پر ضوابط کے مطابق ان کے خلاف کارروائی ہوگی‘۔