مشرقی ریجن میں یلو الرٹ، گرمی 48 ڈگری ہوگی
’مکہ مکرمہ، طائف، الکامل، جموم، خلیص اور بحرہ میں شام 6 بجے مطلع گرد آلود رہے گا‘ ( فوٹو: سبق)
محکمہ موسمیات نے مشرقی ریجن کے لیے یلو الرٹ جاری کرتے ہوئے رہائشیوں کو آگاہ کیا ہے آج گرمی کی شدت ہوگی اور دن کے بعض اوقات میں درجہ حرارت 48 ڈگری تک پہنچ جائے گی۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق محکمے نے کہا ہے کہ ’مشرقی ریجن کے علاوہ مدینہ منورہ، تبوک اور حائل میں گرد و غبار رہے گا جس سے حد نگاہ متاثر ہوگی‘۔
محکمے نے کہا ہے کہ ’مکہ مکرمہ شہر کے علاوہ طائف، الکامل، جموم، خلیص اور بحرہ میں شام 6 بجے مطلع گرد آلود رہے گا‘۔
’اسی طرح مدینہ منورہ شہر کے علاوہ وادی الفرع، الحناکیہ، المہد، بدر اور ینبع میں گرمی کی شدت میں اضافے کے ساتھ مطلع بھی گرد آلود ہوگا‘۔
محکمے نے کہا ہے کہ ’ریاض ریجن کے شہروں الخرج، الدرعیہ، المزاحمیہ اور ضرما میں شام 8 بجے تک گرد رہے گی اور حد نگاہ متاثر ہوگی‘۔
’ادھر جنوب میں عسیر، الباحہ اور جازان میں شام 8 بجے تک تیز ہوا چلے گی جس کی رفتار 49 کلو میٹر فی گھنٹہ تک ہوگی جس سے حد نگاہ متاثر ہونے کا امکان ہے‘۔