Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سحری کا مسنون وقت کیا ہے؟

عبد الستار خان
 
بعض لوگ فجر سے ایک یا دو گھنٹہ پہلے کھانا کھالیتے ہیں اور سمجھتے ہیں کہ ہم نے سحری کرلی ہے۔ یہ روش سنت طیبہ کے مطابق نہیں۔ سحری کا ایک مسنون وقت ہے جو صحیح نصوص سے بھی ثابت ہے۔
 
سیدنازیدبن ثابت کا بیان ہے کہ ہم نے رسول اکرم صلی اللہ علیہ و سلم کے ساتھ سحری کی اور پھر اس کے بعد آپ صلی اللہ علیہ و سلم نے فجر کی نماز پڑھائی۔ 
 
اس پر کسی نے پوچھا :
سحری اور فجر کی اذان کے درمیان کتنا وقفہ تھا۔ 
 
سیدنا زید رضی اللہ عنہ نے فرمایا :
اتنا جتنا وقت 50 آیات کی تلاوت میں لگتا ہے۔
 
علامہ شيخ بن عثیمین رحمہ الله نے فرمایا :
میں نے 50 آیات پڑھ کر دیکھیں تو معلوم ہوا کہ ان میں 6 منٹ لگتے ہیں۔
(تنبيه الأفهام 419)
 
اس شرعی اور صحیح نص سے معلوم ہوا کہ سحری فجر کی اذان سے پہلے جتنی موخر کی جائے بہتر ہے۔ اگر کوئی شخص فجر سے دو تین گھنٹہ پہلے کھانا کھانے کا عادی ہے تو سحری کی برکت سے فائدہ اٹھانے کے لئے فجر سے پہلے دودھ، لسی، کھجور یا پانی ہی پی لے۔
 
 
وڈیو دیکھنے کے لئے کلک کریں:
https://goo.gl/UZPAhd
 
 
سابقہ کے لئے کلک کریں:
https://goo.gl/Jm9HGW
 
مزید کے لئے ٹیلیگرام چینل جوائن کریں:
https://goo.gl/Jm9HGW
 
 
 

شیئر:

متعلقہ خبریں