Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مملکت کا پرتگال کی جانب سے فلسطین کے حوالے سے بیان کا خیر مقدم

دوریاستی حل پر عمل مستقل امن کے لیے انتہائی اہم ہے(فوٹو، ایکس اکاونٹ)
سعودی عرب نے جمہوریہ پرتگال کی حکومت کی جانب سے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کے لیے طریقہ کار پرعمل درآمد کے بارے میں دیئے گئے بیان کا خیر مقدم کیا ہے۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مملکت نے جمہوریہ پرتگال کی حکومت کے بیان کا خیر مقدم کیا ہے جس میں کہا گیا تھا کہ ’آئندہ ستمبر میں فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کے حوالے سے طریقہ کار پر عمل درآمد شروع کردیا ہے‘۔
مملکت نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ دو ریاستی حل کے نفاذ اورمستقل امن کے حصول کے لیے یہ ایک مثبت قدم ہے جس کی حمایت تمام ممالک کو کرتے ہوئے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کےلیے اسی طرح کے اقدامات کریں تاکہ منصفانہ اور جامع امن کا حصول ممکن ہو۔  

شیئر: