Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حرمین سے جمعہ کے خطبات 15 زبانوں میں نشر ہوں گے

ادارہ کا کہنا ہے کہ مزید زبانوں میں بھی ترجمہ نشر کیا جائے گا(فوٹو، ایس پی اے)
حرمین کے شعبہ دینی امور کی جانب سے جمعہ کے خطبے کو براہ راست 15 زبانوں میں نشر کرنے کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔
اخبار 24 کے مطابق ادارہ امور حرمین نے ابتدائی مرحلے میں اس بات کا انتظام کیا ہے کہ مسجد الحرام اور مسجد نبوی الشریف سے نماز جمعہ سے قبل دیئے جانے والے خطبوں کو براہ راست یوٹیوب پر نشر کیا جائے گا۔
ابتدائی مرحلے میں کل بروز جمعہ 15 زبانوں میں براہ راست حرمین میں دیئے جانے والے خطبات جمعہ کو یوٹیوب پر براہ راست نشر کرنے کے انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔
ادارہ حرمین کا کہنا ہے کہ مرحلہ وار خطبات کے ترجمہ دیگر زبانوں میں بھی پیش کیے جائیں گے۔ مرحلہ وار ترجموں میں اضافہ کرتے ہوئے 30 عالمی زبانوں میں اس کی سہولت فراہم کی جائے گی تاکہ مختلف ممالک میں لوگ ان خطبات سے مستفیض ہوں۔

شیئر: