ابھا شہر کے جنوبی پہاڑی سلسلے میں نھران پہاڑ کی چوٹی پر واقع ’نجمہ و نھر‘ نامی تفریح گاہ عسیر ریجن کے خوبصورت قدرتی مقامات میں ایک منفرد تفریحی مقام ہے۔
جو فطرت کے حسن سے لطف اندوز ہونے والوں کے لیے ایک مثالی جگہ مانی جانی ہے۔
اخبار 24 کے مطابق مذکورہ تفریحی مقام وادی ابھا کے بند کے بالکل سامنے واقع ہے جہاں حد نگاہ تک خوبصورت نظارے پھیلے ہوئے ہیں ۔
مزید پڑھیں
-
ابھا: بارش کے بعد جامنی رنگ کے پھولوں کی بہار
Node ID: 858546
قدرتی نظاروں کے حسن میں اس وقت مزید اضافہ ہوجاتا ہے جب غروب آفتاب سے کچھ دیر قبل گہری دھند علاقے کو اپنی آغوش میں لے لیتی ہے ۔
یہ موقعہ فوٹو گرافی اور نظاروں سے لطف اندوز ہونے والوں کے لیے انتہائی خوبصورت اور منفرد منظر پیش کرتا ہے۔
پہاڑی کی چوٹی جو کہ بادلوں کو چومتی دکھائی دیتی ہے فطری حسن کے دلدادہ افراد کے لیے انتہائی خوبصورت مناظر ہوتے ہیں جو زائرین کے لیے ایک منفرد تجربہ پیش کرتے ہیں۔

عسیر میونسپلٹی کی جانب سے قدرتی نظاروں سے لطف اندوز ہونے والوں کے لیے علاقے میں ترقیاتی امور پر خصوصی طورپر توجہ دی گئی ہے جس کے تحت وہاں مختلف ثقافتی و علاقائی سرگرمیاں بھی منعقد کی جاتی ہیں علاوہ ازیں کافی شاپس اور اشیائے خورونوش کی دکانیں بھی وہاں موجود ہیں۔