Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مشرقی ریجن میں منعقدہ  نیشنل سیکیورٹی مشقیں ’وطن  93‘ ختم

وزیر داخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود نے اختتامی پریڈ کا جائزہ لیا(فوٹو، ایس پی اے)
وزیر داخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود بن نایف نے مشرقی ریجن میں منعقدہ نیشنل سیکیورٹی فورسز کی مشترکہ مشقیں ’وطن 93 ‘ کی اختتامی پریڈ کا معائنہ کیا۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے ‘ کے مطابق اختتامی تقریب سے معاون وزیر داخلہ  اورمشترکہ مشق کے نگران لیفٹیننٹ جنرل سعید بن عبداللہ القحطانی نے مشقوں کی اختتامی تقریب میں وزیر داخلہ کو خوش آمدید کہتے ہوئے اپنے خطاب کہا مشترکہ مشقوں میں وزارت دفاع ، نیشنل گارڈ اورخفیہ ادارے کے یونٹس نے شرکت کی جو وزارت داخلہ کی زیر نگرانی منعقد کی گئی ہیں۔

مشقوں میں پولیس ، سیکیورٹی فورسز اوردیگر اداروں کی ٹیموں نے حصہ لیا(فوٹو، ایس پی اے)

جنرل القحطانی نے مزید کہا مشترکہ مشقوں کا مقصد مختلف یونٹس کی صلاحیتوں کو نکھارنا اوران میں باہمی تعاون کو اجاگرکرنا تھا ۔
مشترکہ مشقوں میں جدید ترین ٹیکنالوجی کا استعمال کیا گیا جس کا مقصد کسی بھی نوعیت کے واقعے سے نمنٹے کے لیے اہلکاروں کوعملی تربیت بھی فراہم کرنا تھا۔

سیکیورٹی فورسز کی مشترکہ مشقیں ہر دوبرس بعد کی جاتی ہیں(فوٹو، ایس پی اے)

واضح رہے داخلی سیکیورٹی فورسز کی مشترکہ مشقیں ہر دو برس میں منعقد کی جاتی ہیں جن کا مقصد اہلکاروں کو جدید ٹیکنالوجی سے متعارف کراتے ہوئے انکی صلاحیتوں کو نکھارنا ہوتا ہے۔

شیئر: