Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سشما سوراج پھر متاثرہ شخص کی مدد کو آگئیں

ممبئی۔۔۔۔وزیر خارجہ سشما سوراج ایک بارپھر عام آدمی کی مدد کیلئے سامنے آگئیں جب موزمبیق میں دکان پر کام کرنیوالے ایک ہندوستانی نے شکایت کی کہ اس کے آجر نے اسے زدو کوب کیاہے۔کرشنا سنگھ ممبئی کے علاقے اندھیری کا رہنے والا ہے اور ان دنوں موزمبق میں دکان چلاتا ہے۔سشما سوراج نے ہندوستانی سفارتخانے کو ہدایت کی کہ وہ اس شخص سے ملاقات کرکے مسئلہ حل کرائے۔کرشنا سنگھ نے مپوتومیں ہندوستانی قونصلیٹ کو خط لکھا جس میں کہا گیا تھا کہ میں نے دکان پر اپنے باکس میں معمول کے مطابق 863940روپے رکھے تھے۔ پیر کو جب دکان کھولی تو کچھ بھی نہ تھا۔ میں نے مالک کو آگاہ کیا جس نے الٹا مجھ پر الزام لگا دیا اور مجھے بری طرح زدوکوب کیا۔ مالک کے بیٹے نے میری پیشانی پر پستول رکھ دیا اور مجھ سے زبردستی ایک کاغذ پر لکھوایا کہ میں نے ہی رقم چوری کی ہے۔ مجھے کہا گیا کہ اگر 9جون تک رقم واپس نہ دی تو تمہیں قتل کردیا جائے گا۔میں نے اپنی بے گناہی پر اصرار کیا لیکن کچھ نہیں سنا ۔میرا جسم سوج چکا ہے اور طبی امداد کی ضرورت ہے۔ میرے آجر نے پاسپورٹ اور دیگر دستاویزات بھی ہتھیا لئے ہیں۔پچھلے 9ماہ سے تنخواہ بھی نہیں دی۔ممبئی اور گوا میں متاثرہ شخص کے دوستوں نے وزیر خارجہ سشما سوراج کو اس بارے میں آگاہ کیا توانہوں نے اس واقعہ کا نوٹس لیا۔

شیئر: