Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

صحابہ رضی اللہ عنہم کی توہین کرنیوالی فلم کیلئے چندہ جمع کرنے والے کو 5برس قید

منامہ - - - - - یہاں فوجداری کی اعلیٰ عدالت نے صحابہ کرام رضی اللہ تعالیٰ عنہم کی شان میں گستاخی کرنیوالی فلم کیلئے چندہ جمع کرنیوالے کو 5برس قید کی سزا سنادی ۔ متعلقہ ادارے سے اجازت نامے کے بغیر چندہ کیا جا رہا تھا۔عطیات کی رقم سے 2انتہا پسند ٹی وی چینلز کی فنڈنگ کی جا رہی تھی جو رسول اللہ کے صحابہ کرام رضی اللہ تعالیٰ عنہم کی توہین کرنیوالی فلم بنانے کا ارادہ کئے ہوئے تھے ۔ سیکریٹری پبلک پراسیکیوٹر احمد القرشی نے یہ اطلاع دیتے ہوئے واضح کیا کہ عطیات جمع کرنیوالے پر 5ہزار دینا ر کا جرمانہ اور جمع شدہ رقم ضبط کرنے کا حکم بھی جاری کر دیا گیا۔بحرین کے ایک شہری نے انتہائی بے باکی کا مظاہرہ کرتے ہوئے صحابہ کرام رضی اللہ تعالیٰ عنہم کے خلاف فلم کی تیاری کیلئے چندہ جمع کیا فلم کی خوبیاں بیان کیں معاشرے میں صحابہ رضی اللہ تعالیٰ عنہم کے خلاف ہرزہ سرائی کی ۔ اس کے قبضے سے کئی مشینیں بھی برآمد کی گئیں جن کی مدد سے وہ صحابہ کرام اور امہات المومنین کی شان میں گستاخیوں کا برملا اظہار کر رہا تھا۔ وہ ماضی میں بھی اس قسم کی حرکتیں کرتا رہا ہے ۔عطیات جمع کر کے ٹی وی چینلز کو آن لائن منتقل کر دیتا تھا۔ چینلز کا سربراہ ایک فرقے کا مذہبی پیشواء ہے جو ایک غیر ملک میں سکونت پذیر ہے ۔ دونوں چینلز امہات المؤمنین رضی اللہ عنہن اور صحابہ کرام کیخلاف پروگرام نشر کرنے کیلئے معروف ہیں ۔

شیئر: