Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مکان کرایے پر دینے سے قبل مینٹینس مالک کی ذمہ داری ہے؟

عمارت کو اچھی حالت میں رکھنے کے لیے ایسا ضروری ہے (فوٹو: سبق)
’ایجار‘ نے اپنے سرکاری اکاؤنٹ پر کہا ہے کہ ’مکان کرایہ دار کے حوالے کرنے سے قبل مالک اس میں ضروری مینٹینس کرانے کا قانونا پابند ہے‘۔ 
سبق ویب کے مطابق ایجار نے کہا کہ ’مکان مالک کا فرض ہے کہ وہ مقررہ نظام الاوقات کے مطابق مکان کی حفاظت کے لیے ضروری مینٹینس کراتا رہے۔ عمارت کو اچھی حالت میں رکھنے کے لیے ایسا ضروری ہے‘۔ 
ایجار کا کہنا ہے’ مکان میں ایسی کوئی بھی خرابی جس سے مکان سے ضروری استفادے میں مشکل پیش آرہی ہو اس کی اصلاح بھی مالک مکان کی ذمہ داری ہے‘۔
یاد رہے کہ سعودی حکومت مکانات اور تجارتی مراکز و دکانوں کو کرایے پر دینے اور کرایے پر لینے والوں پر یہ پابندی عائد کیے ہوئے ہے کہ وہ ’ایجار‘ نیٹ ورک کے ذریعے معاہدوں کا اندراج کرائیں۔ 

شیئر: