Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کوڑا دانوں کی جگہ تبدیل کرنے پر ایک ہزار ریال جرمانہ ہو گا

’گلی محلوں میں کوڑا دانوں کی جگہ طے شدہ ہے جسے تبدیل کرنے پر جرمانہ ہوگا‘ ( فوٹو: سبق)
مکہ مکرمہ میونسپلٹی نے کہا ہے کہ شہر مقدس کی صفائی کو یقینی بنانے کے لیے جدید نظام متعارف کرایا جا رہا ہے جس میں سیٹلائٹ کی مدد سے کوڑا دانوں اور عوامی پارکوں کی نگرانی کی جائے گی۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق گلی محلوں میں کوڑا دانوں کی جگہ طے شدہ ہے جسے تبدیل کرنے پر جرمانہ ہو گا۔
میونسپلٹی نے کہا ہے کہ ’کوڑا دان کی جگہ تبدیل کرنے پر ایک ہزار ریال  تک جرمانہ ہو سکتا ہے۔‘
’گلی محلوں میں کوڑا دان خاص جگہوں پر رکھے جاتے ہیں جو پہلے سے طے شدہ ہیں اور انہیں صاف کرنے کے لیے صفائی کارکنوں کے پاس مقامات لکھے  ہوئے ہیں۔‘
’صفائی کارکنوں کو کوڑا جمع کرنے کے لیے ایک خاص روٹ دیا جاتا ہے جس پر چل کر وہ پورے محلے کا کوڑا جمع کرتے ہیں۔‘
’ایسے میں کوڑا دان کی جگہ تبدیل کرنے سے صفائی کارکنوں کو مشکل ہوتی ہے اور بعض أوقات کوڑا دان خالی کرنے سے رہ جاتا ہے۔‘
میونسپلٹی نے کہا ہے کہ ’کوڑا دان میں صرف عام کوڑا پھینکا جانا چاہیے۔‘
’عمارتوں کا ملبہ، پرانا فرنیچر یا لکڑی یا لوہے یا پلاسٹک کا بڑے حجم کا کوڑا عام کوڑا دان پھینکنا منع ہے۔‘
’عمارتوں کے ملبے اور پرانے فرنیچر کے لیے خصوصی کوڑا دان کی ضرورت ہے جسے بلدیہ سے رابطہ کرکے حاصل کیا جا سکتا ہے۔‘
میونسپلٹی نے کہا ہے کہ ’کوڑا دان کو خراب کرنا یا اس میں توڑ پھوڑ کرنا جرم ہے جس پر ایک ہزار ریال جرمانہ ہو گا۔‘
’اسی طرح پارک میں گل پوٹے، گھاس اور پودوں کے علاوہ بچوں کے کھلونے رکھے ہوتے ہیں جن کی حفاظت کرنا ضروری ہے۔‘
’پارک میں گل پوٹوں کو توڑنا، گھاس کو خراب کرنا یا کھلونوں میں توڑ پھوڑ کرنے پر بھی ایک ہزار ریال تک جرمانہ ہوسکتا ہے۔‘

شیئر: