Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی وزیر دفاع  نے جنگی جہاز ’جازان‘ کا افتتاح کردیا

جازان کی شمولیت سے سعودی بحریہ کی استعداد کا معیار بلند ہوگا (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزیر دفاع  شہزادہ  خالد بن سلمان نے کنگ فیصل نیول بیس میں جنگی جہاز ’جازان‘ کا افتتاح کردیا۔  یہ السروات پروجیکٹ کا چوتھا جہاز ہے۔ 
خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق افتتاحی تقریب میں سعودی افواج کے چیف آف سٹاف جنرل فیاض الرویلی، بحریہ کے چیف لیفٹیننٹ جنرل فہد الغفیلی موجود تھے۔ 
لیفٹیننٹ جنرل فہد الغفیلی نے کہا کہ ’جنگی جہازجازان سے سعودی بحریہ کی استعداد کا معیار بلند ہوگا۔ خطے میں سمندری امن مستحکم ہوگا۔ سعودی عرب کے اہم سٹراٹیجک مفادات کو تحفظ ملے گا۔‘ 
 انہوں نے بتایا کہ’ جنگی جہازجازان کی دفاعی استعداد کا سہرا سعودیوں کے سر جاتا ہے۔ جہاز کے سسٹم کے تجربات سعودی سمندری حدود میں مکمل طور پر کیے گئے۔‘ 
’سمندر سے سمندر اور فضائی اہداف کو نشانہ بنانے والے تجربات بھی کامیابی سے کیے گئے ہیں۔‘ 
انہوں نے کہا کہ ’السروات پروجیکٹ کے تحت تیار ہونے والے جنگی جہاز دنیا میں اپنی نوعیت کے جدید ترین ہیں۔‘ 
افتتاحی تقریب میں ہسپانوی بحریہ کے عہدیدار، مملکت میں سپین کے سفیر، آرمی اتاشی، متعدد عسکری اور شہری عہدیدار شریک تھے۔ 

شیئر: