Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مملکت کے کون سے علاقے پیر سے بدھ تک بارش کی زد میں رہیں گے؟

کئی علاقوں میں ’ژالہ باری کے ساتھ سیلابی صورتخال کا بھی خدشہ ہے (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب میں موسمیات کے قومی مرکز نے کہا ہے کہ پیر سے بدھ تک مملکت کے بیشتر علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ ’اس دوران گرد آلود تیز ہوائیں بھی چلتے رہنے کا بھی امکان ہے۔
اخبار 24 کے مطابق قومی مرکز نے کہا’ بارش کے ساتھ گرد آلود تیز ہواوں کی رفتار پچاس کلو میٹر فی گھنٹہ سے زیادہ ہوگی۔ 
’ژالہ باری اور ساحلی مقامات پر اونچی لہریں اٹھنے کا امکان ہے۔ سیلابی صورتخال کا بھی خدشہ ہے‘۔
قومی مرکز کا کہنا ہے’ تبوک، الجوف، شمالی حدود، مدینہ منورہ، مکہ مکرمہ، حائل، قصیم، ریاض اور الشرقیہ ریجنوں میں درمیانے درجے سے لے کر موسلا دھار تک بارش ہوسکتی ہے‘۔
’ پیر کو جدہ، مکہ مکرمہ، رابغ، الکامل، بحرہ، الجموم اور خلیص میں بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے‘۔

شیئر: