ریاض میں بازوں کی خوبصورتی کا مقابلہ، 4.8 ملین کے انعامات
’مقابلے میں سعودی عرب اور بیرون ملک سے بازوں کے مالکان شریک ہوں گے‘ ( فوٹو: سبق)
فالکن کلب کے تحت ریاض میں بازوں کی خوبصورتی کا مقابلہ ہوگا۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق مقابلے میں پوزیشن حاصل کرنے والے بازوں کے مالکان میں 4.8 ملین ریال کے انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔
عبد العزیز میلے کے تحت منعقد ہونے والے مقابلے میں سعودی عرب اور بیرون ملک سے بازوں کے مالکان شریک ہوں گے۔
مقابلہ مجموعی طور پر 8 راؤنڈ پر مشتمل ہوگا جس میں ہر راؤنڈ میں کامیاب ہونے والے باز کو اگلے راؤنڈ میں منتقل کیا جائے گا۔
ہر راؤنڈ میں اول آنے والے باز کے مالک کو تین لاکھ ریال، دوسرے کو دو لاکھ ریال جبکہ تیسرے نمبر آنے والے باز کے مالک کو ایک لاکھ ریال انعام دیا جائے گا۔