Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خلا میں زندگی کی کھوج، 2023 میں کیا کچھ ہوتا رہا؟

کرسٹینا کُک چاند پر سفر کرنے والی پہلی خاتون اور وکٹر گلوور بھی پہلے امریکی سیاہ فام خلاباز ہیں (فوٹو: روئٹرز)
سال 2023 میں ناسا نے جیمز ویب سپیس ٹیلی سکوپ کے ذریعے جہاں ستاروں کے ارتقا کا کھوج لگایا وہیں کئی ممالک نے خلا میں اپنے مشن روانہ کیے۔
برطانوی خبر رساں ایجنسی روئٹرز نے سال 2023 میں خلا میں ہونے والی نئی دریافتوں، کہکشاؤں، ستاروں اور سیاروں کی زیادہ واضح تصاویر اکٹھی کی ہیں۔

سانپ نما ستاروں کے جھرمٹ میں چھپی ایک نیبیولا جسے ایم 16 بھی کہا جاتا ہے۔ یہ تصویر ناسا نے 23 مئی 2023 کو جاری کی تھی۔  ابر آلود سرمئی کالم نارنجی دھند، درجنوں  چمکتے، گلابی اور جامنی رنگ کے نقطوں سے گھرے ہوئے ہیں۔

رِنگ نیبولا کی ایک قریب سے لی گئی تصویر جو اس کی ساخت کی پیچیدگی کو تفصیل کے ساتھ ظاہر کرتی ہے۔ یہ تصویر اسے جیمز ویب ٹیلی سکوپ کے ذریعے لی گئی اور 21 اگست 2023 کو ناسا نے جاری کی۔

طاقتور سپر ہیوی راکٹ سے لیس سپیس ایکس کا سٹار شپ خلائی جہازعملے کےبغیر ٹیسٹ فلائٹ پر ٹیکساس کے شہر براؤنسویل کے  قریب 18 نومبر 2023 کو لانچ کیا گیا۔

ناسا کی خلاباز لورل اوہارا قازقستان کے بایکونور کاسموڈروم میں بین الاقوامی خلائی سٹیشن کی مہم سے قبل ہاتھ کے اشارے سے جذبات کا اظہار کر رہی ہیں۔

جیمز ویب ٹیلی سکوپ کے ذریعے لی گئی اس تصویر میں صرف چند ہزار سال پرانے ایک نوزائیدہ ستارے کو دیکھا جا سکتا ہے۔ یہ ہربگ- ہارو 211 نامی ستارہ زمین سے تقریباً 1,000 نوری سال کے فاصلے پر ہے جو اپنی نوعیت کی سب سے چھوٹی اور قریب ترین اشیاء میں سے ایک ہے۔

ناسا کا ایک خلائی کیپسول خلا سے ایک سیارے کی مٹی کا اب تک کا سب سے بڑا سیمپل لے کر واپس زمین پر پہنچا۔ اس خلائی کیپسول نے امریکی ریاست یوٹاہ کے صحرا میں اتر کر سائنس دانوں تک سیارے کی مٹی کا سیمپل پہنچایا۔
OSIRIS-REx نے اپنا نمونہ تین برس قبل بینو سے اکٹھا کیا تھا۔ بینو ایک چھوٹا اور کاربن سے بھرپور سیارہ ہے جو 1999 میں دریافت ہوا تھا۔

انڈین خلائی مشن چندریان تھری کی چاند پر کامیاب لینڈنگ کا جشن مناتے ہوئےایک خاتون اپنی پُشت پر ٹیٹو بنوا رہی ہیں جس میں لکھا ہے: ’آج ملک چاند سے زیادہ چمک رہا ہے۔‘

شیئر: