Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’القط العسیری آرٹ‘ جس سے گھروں کی دیواروں کو سجایا جاتا ہے

دیواروں پر سیدھی لائنیں، مثلثیں، دائرے اور چوکور شکلیں نظر آتی ہیں (فوٹو: ایس پی اے)
دا رائل انسٹیٹیوٹ آف ٹراڈیشنل آرٹس‘ جسے ’وِرث‘ بھی کہتے ہیں، نے ’السعودہ ڈیولپمنٹ کو‘ کے ساتھ مل کر ’القط العسیری آرٹ‘ کی خصوصی  تربییت پر مبنی پروگرام کی رجسٹریشن کا آغاز کیا ہے۔
آرٹ کی صدیوں پرانی یہ قسم روایتی طور پر خواتین عسیر ریجن کے گھروں کی دیواروں پر پینٹنگ میں استعمال کیا کرتی تھیں، ان دیواروں پر سیدھی لائنیں، مثلثیں، دائرے اور چوکور شکلیں نظر آتی تھیں۔
سعودی پریس ایجنسی کے  مطابق ’القط العسیری آرٹ‘ نے 2017 میں اس وقت بین الاقوامی حیثیت حاصل کر لی جب اسے یونیسکو کی ’انٹینجے بل کلچرل ہیریٹیج‘ کی لسٹ میں داخل کیا گیا۔

خصوصی  تربییت پر مبنی پروگرام کی رجسٹریشن کا آغاز کیا گیا ہے (فوٹو: ایس پی اے)

عسیر میں 27 سے 31 جولائی کے درمیان معنقد ہونے والا یہ پروگرام، شرکا کو ’القط العسیری آرٹ‘ کی تاریخ اور جمالیات کی تحقیق کا موقع فراہم کرے گا، جس میں وہ روایتی طریقے جن میں جیومیٹری کی شکلیں اور مقامی ماحول سے متاثر ہو بنائے جانے والے نقوش بھی شامل ہوں گے۔
 یہ پروگرام فوری تربیت کی پیشکش بھی کرتا ہے جس کے تحت قدرتی رنگ اور روایتی تکینیکوں کو سیکھ کر مہارت حاصل کی جا سکتی ہے۔

وسیع قدرتی منظر نامے اور فطرت کے رنگوں کا اظہار ہوتا ہے (فوٹو: ایس پی اے)

عربی کے لفظ ’القط‘ کا مطلب لکیریں، کھدائی یا کٹائی کیا جاتا ہے اور یہ خواتین کی جانب سے گھر کے اندورنی حصوں میں کیے جانے والے کام کی نمانئندگی کرتا ہے۔ اس طریقے میں ہاتھوں کے ذریعے خوبصورتی سے رنگ، ایک مخصوص سٹائل بناتے ہیں جسے قطاح کہتے ہیں۔ اس میں سطح کے مطابق ہی نمونے وجود میں آتے ہیں۔


 یہ فن جیومیٹری کی پیچیدہ شکلوں اور نمونوں کو یکجا کرتا ہے (فوٹو: ایس پی اے)

مقامی کلچر سے تحریک حاصل کر کے یہ فن جیومیٹری کی پیچیدہ شکلوں اور نمونوں کو یکجا کرتا ہے جس سے وسیع قدرتی منظر نامے اور فطرت کے تاباں رنگوں کا اظہار ہوتا ہے۔
فنکار چونے، مٹی، پودوں اور پاؤڈر سے ان رنگوں کو تیار کرتے ہیں جن میں چمک لانے والا اور دیگر ایسا مواد شامل کیا جاتا ہے جس سے میٹیرل میں ٹھراؤ پیدا ہوجائے۔ بنیادی طور پر سرخ، پیلا اور نیلا رنگ، سبز، نارنجی، سفید اور سیاہ رنگوں کی تکمیل کرتے ہیں۔

 

شیئر: