Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

طالبان قومی دھارے میں شامل ہو جائیں،افغان صدر

کابل... افغان صدر اشرف غنی نے طالبان کو امن مذاکرات کی پھرپیشکش کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ امن قائم کریں یا نتائج بھگتنے کیلئے تیار رہیں۔ منگل کوکابل میں بین الاقوامی امن کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اشرف غنی نے کہا کہ امن کیلئے ایک موقع فراہم کررہے ہیں ، طالبان کے لئے قومی دھارے میں شامل ہونے کا یہ آ خری موقع ہے۔ کانفرنس میں 24 ممالک کے نمائندے موجود ہیں۔پاکستان کا وفد بھی شریک ہے۔ انہوں نے کہا کہ کانفرنس کا مقصد دہشت گردی کاخاتمہ اور امن کو یقینی بنانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان سے امن کے خواہاں ہیں۔ پڑوسی ملکوں سے مضبوط تعلقات ہماری حکومت کی پالیسی ہے ۔ اشرف غنی نے بتایا کہ گذشتہ ہفتے کابل میں ٹرک بم دھماکے میں ہلاکتوں کی تعداد 150ہوچکی۔اس سے قبل حکام نے 90 ہلا کتوں کی تصدیق کی تھی

 

شیئر: