کسٹم اینڈ ٹیکس اتھارٹی نے ربع الخالی چیک پوسٹ پر بڑی مقدار میں نشہ آور پاوڈر ’میتھیمفیٹامین‘ اسمگل کرنے کی کوشش کو ناکام بنا دیا۔
مزید پڑھیں
-
منشیات اسمگلنگ پر سعودی شہری کو سزائے موت
Node ID: 891811
عاجل نیوز کے مطابق کسٹم اینڈ ٹیکس و زکوۃ اتھارٹی کے ترجمان حمود الحربی نے بتایا کہ ربع الخالی کی چیک پوسٹ پر آنےوالے ایک ٹرک کی تلاشی لی تو اسکے خفیہ خانوں میں نشہ آور پاوڈر انتہائی مہارت سے چھپایا گیا تھا۔
الحربی کا مزید کہنا تھا کہ ٹرک کے خفیہ خانوں سے برآمد ہونے والا نشہ آور پاوڈر 19.2 کلو گرام تھا جسے مختلف پیکٹوں میں محفوظ کرکے خفیہ خانوں میں چھپایا گیا تھا۔
ترجمان کسٹم نے بتایا کہ اہلکاروں نے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے منشیات کا سراغ لگایا ۔ کسٹم ٹیم کے ارکان نے برآمد ہونے والی منشیات متعلقہ ادارے کے حوالے کردی۔