وزارتِ پانی ، ماحولیات و زراعت نے جدہ ریجن میں حفظان صحت مہم کا آغاز سبزی و فروٹ منڈی میں تفتیشی کارروائیوں سے کردیا ہے۔
سبق نیوز کے مطابق وزارت کی جانب سے محفوظ زرعی اجناس کی یقین دہانی کےلیے تفتیشی ٹیمیں تشکیل دی ہیں جو مرکزی سبزی منڈی کے علاوہ مختلف علاقوں میں قائم پھل و سبزیاں فروخت کرنے والی مارکیٹوں اور دکانوں کا جائزہ لے کر فروخت کیے جانے والے پھل اور سبزیوں کے معیاری ہونے کی جانچ کریں گی۔
مزید پڑھیں
-
جدہ سبزی منڈی میں پہلی سعودی خاتون دکاندار
Node ID: 811831 -
جدہ سبزی منڈی میں غیر ملکیوں کا قبضہ ختم کرنے کے لیے کمیٹی تشکیل
Node ID: 877503
مقررہ کمیٹی نے مہم کا آغاز جدہ کی مرکزی سبزی منڈی سے کیا جہاں سب سے پہلے انہوں نے منڈی میں کام کرنے والے کارکنوں کا ریکارڈ چیک کیا بعدازاں پھل و سبزیاں اسٹور کرنے والے مقامات کا دورہ کیا۔
تفتیشی کمیٹی نے اسٹور کی گئی سبزیوں اور پھلوں کے نمونے حاصل کرکے انہیں ٹیسٹ کے لیے لیبارٹری ارسال کیا تاکہ اس امر کو یقینی بنایا جاسکے کہ ان پر کیڑے مار ادویات کے اثرات تو نہیں۔
وزارت کے ریجنل ڈائریکٹر جنرل احمد القرنی نے بتایا کہ تفتیشی مہم کا مقصد صارفین تک تازہ اور معیاری اشیا کی ترسیل کو یقینی بنانا ہے۔ تفتیشی کمیٹی کو یہ بھی اختیار ہے کہ وہ کسی بھی خلاف ورزی کا فوری نوٹس لیں۔