ریاض انٹرنیشنل کتب میلہ 2025 میں شہزادہ محمد بن سلمان عالمی مرکز برائے عربی خطاطی انیشی ایٹو کے تحت 3 روزہ انٹرنیشنل مقابلہ جاری ہے۔
سعودی نیوز ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق مقابلے کا اختتام کل بروز سنیچر 4 اکتوبر کو ہوگا جس کے بعد اس کے فاتحین کا اعلان کیا جائے گا۔
مقابلے میں 9 عالمی شہرت یافتہ عربی خطاطی کے ماہرین شرکت کررہے ہیں جن کا تعلق سعودی عرب، اردن ، کویت ، مصر ، سلطنت عمان، ترکیہ اور انڈونیشیا سے ہے۔
مزید پڑھیں
-
ریاض کتب میلہ : چین کی خصوصی شمولیت
Node ID: 799481 -
قرآن کریم کے قدیم نسخے کی خطاطی کرنے والے اُزبک خطاط
Node ID: 895360
عربی رسم الخط کی خطاطی کے مقابلے کے لیے تین زمرے متعین کیے گئے ہیں جن میں ’خط الثلث ، الرقعہ اور الدیوان الجلی‘ ہیں۔
خطاطی کی جانچ کے لیے خصوصی کمیٹی مقرر کی گئی ہے جس کے شرکاء اس فن کی باریکیوں سے مکمل طورپر آگاہ ہیں ۔
واضح رہے عربی خطاطی کے مقابلے کے انعقاد کا مقصد اس فن کو تقویت دینا ہے جو سعودی عرب کی ثقافتی شناخت اور عرب ، اسلامی ورثے کا تحفظ و فروغ ہے۔

ریاض انٹرنیشنل بک فیئر 2025 کا آغاز 2 اکتوبر کو کیا گا تھا جس میں 25 ممالک سے دوہزار کے قریب مقامی اور بین الاقوامی اشاعتی ادارے شرکت کررہے ہیں۔
امسال ہونے والے اس کتب میلے میں ازبکستان اعزازی مہمان کے طورپر شرکت کررہا ہے جو اس بات کی علامت ہے کہ سعودی عرب کے ساتھ اس کے ثقافتی تعلقات مستحکم ہیں۔
کتب میلے میں بچوں کی دلچسپی کا بھی خصوصی اہتمام کیا گیا ہے جہاں ہر عمر کے بچوں کے لیے مختلف سرگرمیوں کا انتظام موجود ہے۔