Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گولڈن ٹیمپل میں خالصتان زندہ باد کے نعرے

امرتسر۔۔۔۔گولڈن ٹیمپل پر فوجی آپریشن کے33سال مکمل ہونے کے بعد منگل کو وہاں خالصتان نواز نعرے لگائے گئے۔اس موقع پر امرتسر میں دل خالصہ کی اپیل پر ہڑتال کی گئی۔ پولیس کی بھاری نفری تعینات تھی۔ تقریب میں خالصتان زندہ باد کے نعرے لگائے گئے۔کچھ لوگوں نےگرووچن سنگھ کے خلاف نعرے لگائے ۔ پنجاب بھر میں منگل کو سیکیورٹی انتہائی سخت تھی۔ 3فوجی دستوں کی 15کمپنیاں مختلف شہروں میں تعینات کی گئی تھیں جبکہ امرتسر میں 7کمپنیاں تعینات کی گئیں۔ واضح رہے کہ اس وقت کی وزیر اعظم اندرا گاندھی نے خالصتان تحریک کے رہنما جرنیل بھنڈران والا اور اس کے ساتھیوں کو گولڈن ٹیمپل سے نکالنے کیلئے فوجی کارروائی کا حکم دیا تھااور یہ آپریشن یکم جون سے 6جون 1984تک جاری رہا تھا۔ آپریشن کا جواب دیتے ہوئےوزیراعظم کے 2سکھ باڈی گارڈنے اسی سال نومبر میں اندراگاندھی کو قتل کردیا تھا۔

شیئر: