Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انڈین بحریہ نے صومالیہ کے ساحل پر قزاقوں سے 8 پاکستانیوں کو آزاد کروا لیا

بیان میں کہا گیا کہ ’ان قزاقوں نے جہاز کے عملے کو یرغمال بنایا تھا۔‘ (فوٹو: سکرین گریب)
انڈین بحریہ نے صومالیہ کے مشرقی ساحل پر بحری قزاقی کی ایک اور کوشش کو ناکام بناتے ہوئے 11 ایرانی اور 8 پاکستانیوں کو ریسکیو کیا۔
انڈین نیوز چینل ’ٹائمز ناؤ‘ کے مطابق انڈین بحریہ نے جمعے کو سوشل میڈیا پر ایک بیان میں کہا کہ ’اس بار نئی دہلی کی بحری افواج نے ایرانی پرچم والے جہاز ایف وی عمری پر سوار 11 ایرانی اور 8 پاکستانی عملے کی بحفاظت رہائی کو یقینی بنایا جس پر سات قزاق سوار تھے۔
بیان میں کہا گیا کہ ’ان قزاقوں نے جہاز کے عملے کو یرغمال بنایا تھا۔‘
اس سے قبل 31 جنوری کو انڈین بحریہ نے ایک سرکاری بیان میں کہا تھا کہ اس کے جنگی بحری جہاز نے پیر کو صومالیہ کے پانیوں میں بحری قزاقوں سے رہائی دلوائی۔
انڈیا کے اخبار اکنامک ٹائمز کے مطابق کو انڈین بحریہ کے جہاز آئی این ایس سمترا نے اس وقت کارروائی کی جب صومالیہ کے بحری قزاقوں نے ایرانی پرچم والے ماہی گیری کے جہاز النعیمی کو لوٹنے کی کوشش کی۔
انڈین بحریہ کا کہنا تھا کہ آئی این ایس سمترا نے پریشانی سے دوچار کشتی کی مدد کی تو اس دوران انہیں بحری قزاقوں کی ایک اور کشتی ملی جس میں 19 پاکستانی بھی سوار تھے جن کو یرغمال بنایا گیا تھا۔
بیان کے مطابق انڈین بحری جہاز نے ایسے حالات کے لیے وضع کیے گئے ضوابط (ایس او پیز) کے مطابق قزاقوں کو مجبور کیا کہ وہ کشتی اور یرغمالیوں کو بحفاظت آزاد کریں، جس کے نتیجے میں 19 افراد کی رہائی یقینی بنی۔

شیئر: