سعودی عرب میں زکوۃ، ٹیکس اور کسٹمز اتھارٹی (زاتکا) نے کنگ فہد پل اور الحدیثہ بارڈر کے راستے منشیات سمگلنگ کی 2 بڑی کوششیں ناکام بنادیں۔ ان کے ذریعے 301325 نشہ آور گولیاں مملکت سمگل کی جارہی تھیں۔
زاتکا کے ترجمان حمود الحربی نے بتایا کہ پہلی کارروائی میں کنگ فہد پل کے راستے آنے والی ایک گاڑی کے سپیئر وہیل کے اندر چھپائی گئی 2 لاکھ 9 ہزار 759 سے زائد نشہ آور گولیاں برآمد کی گئیں۔
#ارقد_وآمن | #زاتكا في مَنفذي جسر الملك فهد والحديثة تتمكّن من إحباط محاولتي تهريب 301,325 حبة من مادة "الإمفيتامين" المخدر "الكبتاجون"، عُثر عليها مُخبأة في مركبتين قدمتا إلى المملكة، وبالتنسيق مع @Mokafha_SA تم القبض على مستقبِل المضبوطات داخل المملكة. pic.twitter.com/MbZrxjibS3
— هيئة الزكاة والضريبة والجمارك (@Zatca_sa) August 29, 2025
ترجمان کا کہنا تھا کہ دوسری کارروائی الحدیثہ چوکی پر ایک مسافر بس سے پکڑی گئی جس میں 91566 نشہ آور گولیاں بس کے مختلف حصوں میں خفیہ طریقے سے چھپائی گئی تھیں۔
اتھارٹی کا کہنا ہے کہ معاشرے کی سلامتی اور تحفظ کو یقینی بنانے اور سمگلنگ کی کوششوں کو روکنے کے لیے درآمدات و برآمدات پر کسٹم کنٹرول اور نگرانی کو سخت کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔
اتھارٹی نے شہریوں اور مقیم غیرملکیوں سے کہا ہے کہ وہ معاشرے اور قومی معیشت کے تحفظ کے لیے سمگلنگ کی روک تھام میں اپنا کردار ادا کریں۔