متحدہ عرب امارات کے وفد نے جمعے کوغزہ پٹی میں ایک بڑے پائپ لائن منصوبے کا افتتاح کردیا۔
اس کے ذریعے مصر میں قائم اماراتی ڈیسیلینیشن پلانٹس سے پینے کا صاف پانی غزہ پہنچایا جائے گا۔ یہ منصوبہ پانی کی شدید قلت کا شکار ہزاروں خاندانوں کے لیے بڑی سہولت قرار دیا جارہا ہے۔
متحدہ عرب امارات کی سرکاری خبررساں ایجنسی ’وام‘ کے مطابق افتتاحی تقریب میں آپریشن کی سپورٹ کمیٹی، میونسپل واٹر اتھارٹی کے نمائندے، اعلی عہدیدار اور دیگر افراد شریک ہوئے۔ افتتاح کے بعد پانی جنوبی غزہ کے لوگوں تک پہنچنا شروع ہوگیا۔

اس پائپ لائن کے ذریعے روزانہ 20 لاکھ گیلن صاف پینے کا پانی فراہم ہوگا جس سے غزہ کے 10 لاکھ افراد کو فائدہ پہنچے گا۔ اسے خان یونس میں قائم ’البراق آبی ذخیرے‘ سے منسلک کیا گیا ہے جس کی گنجائش 5 ہزار مکعب میٹر ہے۔ اس طرح مزید علاقوں کو پینے کے پانی کی فراہمی ممکن ہوگی۔
یہ منصوبہ متحدہ عرب امارات کی ان کوششوں کا تسلسل ہے جو غزہ کے حوالے سے وہ اب تک کررہا ہے۔ جن میں 6 ڈیسیلینیشن پلانٹس کا قیام، ٹینکرز کی فراہمی اور کنوؤں کی دیکھ بھال شامل ہے۔ پینے کے پانی کے منصوبے کو غزہ کے مکینوں اور بے گھر افراد کے لیے
اس سے قبل متحدہ عرب امارات غزہ میں محصور فلسطینیوں کی مدد کے لیے ایئر ڈراپ آپریشن کا سلسلہ بھی جاری رکھے ہوئے ہے۔ جس کے ذریعے بنیادی غذائی اشیاء غزہ کے شہریوں کو فراہم کی جارہی ہیں۔