Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

قطر بائیکاٹ : الجبیر مسقط پہنچ گئے

مسقط۔۔۔۔سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر نے جمعرات کو مسقط میں سلطنت عمان کے وزیر خارجہ یوسف بن علوی اور دیگرعہدیداروں کے ساتھ مذاکرات کئے۔ انہوں نے قطر کے اجتماعی بائیکاٹ کے فیصلے کے اعلان پر خصوصی بات چیت کی۔ الجبیر ان دنوں کئی عرب اور یورپی ممالک کے دورے پر ہیں۔انہوں نے واضح کیا کہ خلیجی ممالک خارجی معاونت کے بغیر قطر کے ساتھ اختلاف حل کرسکتے ہیں۔ انہوں نے برلن میں جرمن وزیر خارجہ کے ساتھ پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ خلیجی ممالک نے کسی سے بھی ثالثی کی درخواست نہیں کی۔ علاوہ ازیں قطری خبر رساں ایجنسی کو ہیک کرنے سے متعلق ایف بی آئی کی رپورٹ سے ہمیں باقاعدہ مطلع نہیں کیا گیا۔ لہذا وہ اس سلسلے میں کوئی بھی رسمی موقف بیان نہیں کرسکتے۔ اس حوالے سے جو کچھ معلوم ہوا وہ میڈیا کے ذریعے ہوا۔

شیئر: