Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مسجد الحرام کے تین ائمہ کی تجدید اور دو ائمہ کا تراویح اور تہجد میں اضافہ

’شیخ بدر الترکی اور شیخ ڈاکٹر الولید الشمسان کا بطور امام تراویح و تہجداضافہ  کیا گیا ہے‘ ( فوٹو: سبق)
حرمین شریفین انتظامیہ میں دینی امور کے سربراہ شیخ ڈاکٹر عبد الرحمن السدیس نے مسجد الحرام کے تین ائمہ کی تجدید اور دو نئے ائمہ کے اضافے کا منظوری دی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق دو ائمہ مسجد الحرام میں تراویح اور تہجد پڑھائیں گے۔
شیخ ڈاکٹر عبد الرحمن السدیس نے شیخ ڈاکٹر یاسر بن راشد الدوسری، شیخ ڈاکٹر خالد بن سلیمان المہنا اور شیخ ڈاکٹر احمد علی الحذیفی کی تجدید منظوری دی ہے‘۔
’جبکہ شیخ بدر بن محمد الترکی اور شیخ ڈاکٹر الولید بن خالد الشمسان کا بطور امام  تراویح و تہجداضافہ  کیا ہے‘۔
شیخ ڈاکٹر عبد ا لرحمن السدیس نے تمام اماموں کے لیے کامیابی کی دعا کی ہے‘۔
 

شیئر: