Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہندوستانی سیاروں کی 3گھڑیاں بند

نئی دہلی۔۔۔۔ہند کے نئے شروع کئے جانیوالے نیوی گیشن سیٹلائٹ سسٹم کو اس وقت ابتدائی دھچکا لگا جب اس کے 7 سیٹلائٹس میں سے ایک سیٹلائٹ میں 3اٹامک گھڑیاں بند ہوگئی ہیں۔انہیں یورپ سے درآمد کیا گیا تھا۔ ان کا مقصد صحیح لوکیشن ڈیٹا دینا تھا۔ حکام کا کہنا ہے کہ سیٹلائٹ کے دیگر پرزے اچھی طرح کام کررہے ہیں۔ان سیٹلائٹ کو میسیج بھیجنے کے سلسلے میں استعمال کرنا چاہتے تھے۔ان گھڑیوںکے بند ہونے سے نیوی گیشن سسٹم کی مجموعی کارکردگی متاثر نہیں ہوئی اور ہم جولائی میں سیارے خلامیں بھیجیں گے۔

شیئر: